۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت‌الاسلام رجبی

حوزہ/ حوزہ علمیہ خواہران میں تبلیغی و ثقافتی امور کے سربراہ نے کہا: رمضان وہ مہینہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے دوسرے مہینوں کے مقابلے میں عزت و عظمت عطا کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ خواہران میں تبلیغی و ثقافتی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین آرش رجبی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر "استاد کی موجودگی میں پاکیزہ لمحات" کے موضوع پر منعقدہ درسِ اخلاق میں گفتگو کے دوران کہا: رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جسے خدا نے دوسرے مہینوں کے مقابلے میں عزت و عظمت عطا کی ہے۔ اس کی عظمت اس حقیقت کی وجہ سے ہے کہ اس کا ہر لمحہ انسان کے لئے قربِ خداوندی کے حصول کی ایک فرصت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا۔ ہمیں چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ اس کی برکات سے مستفید ہوں۔

حوزہ علمیہ خواہران میں تبلیغی و ثقافتی امور کے سربراہ نے کہا: خداوند متعال نے اس مہینہ کو انسان کے لئے اپنی معرفت کا وسیلہ قرار دیا ہے۔ روایات میں آیا ہے کہ "الصوم لی و انا اجزی به" پس معلوم ہوا کہ اس ماہ کے تمام لمحات کو خدا نے اپنے ساتھ خاص کر کے خود ہی اس کا عظیم اجر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .